خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں قبائل کے مابین پانچ روز سے جاری جھڑپوں کے دوران جاں افراد کی تعداد 11 ہوگئی، جبکہ پچاس سے زائد افراد شدید زخمی ہیں،تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالات پر قابو پانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل بوشہرہ میں جائیداد کے تنازعے پردو قبائل کے مابین فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا تھا جوجنگ بندی کے باوجود اب تک جاری ہے ، اوردوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 11 افراد جاں بحق اور50 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ،قبائلی عمائدین اورفورسزکے تعاون سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالات پر قابو پانے کیلئے کوششیں کی جا ری ہیں۔