Home پاکستان انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا
پاکستان - معیشت - مارچ 14, 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا

تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر امریکی ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کمی دیکھنے میں آئی۔ اس کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 278.50 روپے پر آگئی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی روپے کی قدر میں اضافے کے بعد ڈالر سستا ہوا تھا۔ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 29 پیسے سستا ہوا تھا اور کاروبار اختتام پر ڈالر کی قیمت 278 روپے 79 پیسے تھی۔

ماہرین کے مطابق تجارتی وصنعتی شعبوں میں آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے حوالے سے ممکنہ سخت شرائط اور معاشی مستقبل کو لیکر اضطراب برقرار ہے تاہم قرضے کی آخری قسط کے اجراء کے لیے پاکستان کی جانب سے مطلوبہ شرائط پہلے ہی کیے جانے سے اجراء کی توقعات یقینی ہیں۔

 

Check Also

پی آئی اے کیلئے اچھی خبر

  فلائی جناح، ایئر بلیو لمیٹڈ اور عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ سمیت آٹھ بڑے کارپوریٹ گرو…