Home پاکستان آئی ایم ایف کا جائزہ مشن مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا
پاکستان - مارچ 14, 2024

آئی ایم ایف کا جائزہ مشن مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔

آئی ایم ایف مشن اور معاشی ٹیم کے درمیان مذاکرات آج شروع ہو رہے ہیں، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان تعارفی ملاقات شروع ہوگئی ہے اور  آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔

ملاقات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب معاشی ٹیم کے ہمراہ موجود ہیں، اس کے علاوہ ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکریٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے بعد مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہوگا، موجودہ قرض پروگرام کی آخری قسط لینےکےلیےمزیدکوئی شرط عائد نہیں ہوگی، موجودہ قرض پروگرام کے تحت کوئی نیا منی بجٹ نہیں آئے گا۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے دوسرے جائزے کے اہداف کو کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستانی اقدامات کے نتیجے میں آئی ایم ایف کے پروگرام اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجرا کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنے سرکاری اعلان میں کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے جائزے کے تمام اسٹرکچرل بینچ مارکس، کیفیتی کارکردگی کے معیارات اور دیگر اشاریوں کے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…