Home پاکستان سابق وزرا اعظم کو سزائیں سنانے والے جج ریٹائر ہو گئے
پاکستان - مارچ 14, 2024

سابق وزرا اعظم کو سزائیں سنانے والے جج ریٹائر ہو گئے

اسلام آباد: دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہوگئے

جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، انہوں نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں۔

بعد ازاں جج محمد بشیر نے ہی  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔

جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف زرداری کےخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے جب کہ انہوں نے شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویزاشرف اور یوسف گیلانی کےکیسزبھی سنے۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…