Home پاکستان سانحہ 9 مئ میں ملوث کسی شخص کو رعایت نہیں ملے گی: فیصل واوڈا
پاکستان - مارچ 16, 2024

سانحہ 9 مئ میں ملوث کسی شخص کو رعایت نہیں ملے گی: فیصل واوڈا

9 مئی کے واقعات کے حوالے سے آئینی ترمیم یا آرمی ایکٹ میں جس چیز کی ضرورت ہے وہ ہونی چاہیے اور وہ ہو گی، 9 مئی کے واقعات میں ملوث کسی بھی شخص کو رعایت نہیں ملے گی۔

بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا موجودہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی چاند پر حکومت بنائیں تو بہتر ہے، بانی پی ٹی آئی کو میں نے سمجھایا لیکن ان کو سمجھ نہیں آیا، انہیں اب بھی سمجھ نہیں آ رہا، اگر وہ میری بات سمجھ جاتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، اب بھی ان کے لیے مشورہ ہے کہ مولا جٹ کی سیاست چھوڑیں اور کوئی جمہوری راستہ نکالیں، بھنور سے نکالیں اپنے آپ کو بھی، پاکستان کو بھی، اداروں کو بھی اور قوم کو بھی۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…