Home بین الاقوامی اسرائیل نے درمیانی شب غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی - اگست 9, 2024

اسرائیل نے درمیانی شب غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

رات گئے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے جنوب، مرکز اور شمال میں گھروں اور خیموں پر بمباری کی جس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حفاظت کے لیے ایف 22 لڑاکا طیارے بھی خطے میں پہنچ چکے ہیں۔

ایک امریکی سینئر سرکاری اہلکار نے اپنا نام بتائے بغیر ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ادھر قطر، مصر اور امریکہ نے حماس اور اسرائیل کو 15 اگست کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی دعوت دی۔

Check Also

نیویارک میں مظاہرین نے بنگلہ دیش کے قونصل خانے پر دھاوا بول دیا اور شیخ مجیب کی تصویر اتاردی

بنگلہ دیش میں جاری احتجاجی مظاہرے امریکہ تک پہنچ گئے ہیں۔ نیویارک میں مظاہرین نے بنگلہ دیش…