Home بین الاقوامی نیویارک میں مظاہرین نے بنگلہ دیش کے قونصل خانے پر دھاوا بول دیا اور شیخ مجیب کی تصویر اتاردی
بین الاقوامی - اگست 6, 2024

نیویارک میں مظاہرین نے بنگلہ دیش کے قونصل خانے پر دھاوا بول دیا اور شیخ مجیب کی تصویر اتاردی

بنگلہ دیش میں جاری احتجاجی مظاہرے امریکہ تک پہنچ گئے ہیں۔

نیویارک میں مظاہرین نے بنگلہ دیش کے قونصلیٹ پر دھاوا بول دیا اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی تصویر کو توڑ دیا۔

قونصل خانے کے اہلکاروں نے مظاہرین کو روکنے کی ناکام کوشش کی، اور مظاہرین نے قونصل جنرل محمد نجم الہدی سے بھی بات کی۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کے قونصل جنرل بھی مشتعل مظاہرین کے سامنے بے بس ہیں۔

واضح رہے کہ طلبا کے احتجاج کے باعث حسینہ واجد گزشتہ روز اقتدار چھوڑ کر فوجی ہیلی کاپٹر پر بھارت فرار ہوگئی تھیں جس کے بعد آرمی چیف نے عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء کو آج صدارتی حکم پر جیل سے رہا کر دیا گیا تاہم بنگلہ دیش میں نظام زندگی مفلوج ہے۔

Check Also

اسرائیل نے درمیانی شب غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

رات گئے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہی…