Home پاکستان مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل
پاکستان - فروری 19, 2024

مزید 2 آزاد ارکان مسلم لیگ ن میں شامل

ن لیگ کوبڑی کامیابی ملی ہے،مزید2آزادارکان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق ن لیگ کو قومی اورصوبائی اسمبلی کی مزیددونشستیں مل گئی،قومی اسمبلی کےحلقہ این 12کوہستان سےآزادرکن محمدادریس اورپنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی242بہاولنگرسےکاشف نویدنے ن لیگ میں شمولیت کی۔

ذرائع کےمطابق ن لیگ کےصدراورنامزدوزیراعظم شہبازشریف سےمحمدادریس اورکاشف نویدنےالگ الگ ملاقات کی،اس ملاقات میں خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام ،خواجہ سعد رفیق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطاءاللہ تارڑاورملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔
ذرائع کےمطابق شہبازشریف نےمحمد ادریس اور کاشف نوید کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباددی۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…