Home پاکستان پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار انداز میں ہوئے : چین
پاکستان - فروری 20, 2024

پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار انداز میں ہوئے : چین

پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد پر چین نے پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار انداز میں ہوئے،پاکستان کو عام انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہیں۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ پڑوسی اور دوست کی حیثیت سے چین پاکستانی عوام کی رائے کا احترام کرتا ہے اور اُمید کرتا ہے کہ فریقین سیاسی اتحاد، سماجی استحکام اور ملک کی ترقی اور تابناک مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان تمام موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چین روایتی دوستی، عملی تعاون میں توسیع کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُرامید ہے اور دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں چین پاکستان مشترکہ مستقبل کے نئے دور پر مل کرکام کرنے کی بھی اُمید رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں 8 فروری کو عام انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…