Home بین الاقوامی طویل ترین خاتون لیڈر کا دور ختم ہو گیا۔
بین الاقوامی - اگست 5, 2024

طویل ترین خاتون لیڈر کا دور ختم ہو گیا۔

بنگلہ دیش کی سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے والی شیخ حسینہ واجد نے 16 سال بعد اپنی مدت ملازمت ختم کر دی ہے۔

76 سالہ حسینہ واجد بنگلہ دیش کے پہلے صدر شیخ مجیب الرحمان کی صاحبزادی ہیں جو 2009 سے اقتدار میں ہیں۔ شیخ حسینہ واجد تین بار اپوزیشن لیڈر رہ چکی ہیں۔

حسینہ واجد کو دنیا کی سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والی خاتون رہنما ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

گزشتہ ماہ عوامی احتجاج کے بعد شیخ حسینہ واجد آج اپنے عہدے سے دستبردار ہو کر فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت کے شہر اگرتلہ پہنچیں جہاں سے وہ دہلی کے لیے روانہ ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت شیخ حسینہ کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اطلاعات کے مطابق شیخ حسینہ واجد بھارت سے لندن روانہ ہوں گی۔ حسینہ واجد کی بھارتی حکومت کے اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

صورتحال کے پیش نظر بھارتی حکومت نے بھارت بنگلہ دیش سرحد پر ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

Check Also

اسرائیل نے درمیانی شب غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

رات گئے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہی…