Home پاکستان وفاقی کابینہ نے 35 افراد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا
پاکستان - فروری 22, 2024

وفاقی کابینہ نے 35 افراد کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

اسلام آباد: ‏وفاقی کابینہ نے 35 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دیتے ہوئے 26 افراد کے کیسز مختلف وجوہات کی بنیاد پر مؤخر  کردیے۔

ذرائع کے مطا بق کرپشن، جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے کیسز میں نام ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے اور 30 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری بھی دیدی گئی جب کہ 4 افراد کو ون ٹائم اجازت کے تحت بیرون ملک جانے کی منظوری دی گئی۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…