Home پاکستان کراچی : مسافر کے سامان سے جعلی غیرملکی کرنسی برآمد
پاکستان - فروری 22, 2024

کراچی : مسافر کے سامان سے جعلی غیرملکی کرنسی برآمد

کراچی ائیر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد کرلیے گئے۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کے مطابق ملزم کراچی ائیرپورٹ سے شارجہ کے لیے روانہ ہورہا تھا جہاں تلاشی لینے پر اس کے بیگ سے ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد ہوئے۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز نے بتایا کہ اسکیننگ کے دوران ملزم کے بیگ سے  ایک لاکھ جعلی اماراتی درہم برآمد ہوئے، ملزم نے بہت مہارت سے  بیگ کے نچلے حصے میں کرنسی چھپا رکھی تھی جس کی نشاندہی اسکین سے ہوئی۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز کے مطابق ائیرپورٹ سے مسافر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…