Home پاکستان سابق وفاقی وزیر اسد عمرکو بڑا دھچکا
پاکستان - فروری 22, 2024

سابق وفاقی وزیر اسد عمرکو بڑا دھچکا

تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں اسد عمرکی عبوری ضمانت خارج

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمرکی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

جمعرات کے روز انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت خارج کر دی گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے عدم پیروی کی بنیاد پر اسد عمر کی ضمانت خارج کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عبوری ضمانت کے بعد عدالت پیش نہیں ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے اسد عمر کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…