Home بریکنگ نیوز صوابی جلسے میں شرکت کے بعد کراچی جانے والی تحریک انصاف خواتین گروپ کی وین حادثے کا شکار ہوگئی۔
بریکنگ نیوز - اگست 6, 2024

صوابی جلسے میں شرکت کے بعد کراچی جانے والی تحریک انصاف خواتین گروپ کی وین حادثے کا شکار ہوگئی۔

فیصل آباد: صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین کو لے جانے والی وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ارکان گزشتہ رات صوابی میں جلسے کے بعد وین میں ہائی وے پر واپس آرہے تھے کہ فیصل آباد کے قریب پنڈی بھٹیاں کے علاقے میں وین ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔

Check Also

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں

پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر رضامندی ظاہر…