Home پاکستان الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
پاکستان - مارچ 14, 2024

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی فہرست 26 مارچ کوآویزاں کی جائیں گی جب کہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس  لیے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کی پولنگ صبح  9 بجے سے شام 4 بجےتک ہوگی۔

واضح رہےکہ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہورہی ہے جس میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…