Home بین الاقوامی پولیس اہلکار قتل: برطانیہ میں 75 سالہ پاکستانی شخص کو عمر قید کی سزا
بین الاقوامی - مئی 11, 2024

پولیس اہلکار قتل: برطانیہ میں 75 سالہ پاکستانی شخص کو عمر قید کی سزا

لندن: برطانیہ میں خاتون پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث پاکستانی شخص 75 سالہ پیران دتہ خان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

ملزم کو تقریباً 20 سال قبل مسلح ڈکیتی اور ایک برطانوی پولیس افسر کے قتل میں اس کے کردار پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ملزم واقعے کے بعد اپنے ملک فرار ہوگیا لیکن بعد میں اسے گرفتار کرکے لندن لے جایا گیا۔

پیراں دتہ خان نے پولیس افسر شیرون بسنسکی کو قریب سے گولی مار دی جب وہ اور ایک اور ساتھی شمالی انگلینڈ کے علاقے بریڈ فورڈ میں ایک ٹریول ایجنسی میں ڈکیتی کے مقام پر پہنچی۔

پیران دتہ خان نے تقریباً 20 سال پاکستان میں گزارے اور 18 نومبر 2005 کو بریڈ فورڈ میں پی سی شیرون بیسینوسکی کو قتل کرنے کے بعد انصاف سے فرار ہو گئے۔

پیراں دتہ خان کو گزشتہ سال پاکستان سے برطانیہ کے حوالے کیا گیا تھا اور ڈکیتی میں ملوث سات افراد میں سے آخری تھا جن پر مقدمہ چلایا گیا۔

لیڈز کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد اسے قتل کا مجرم پایا گیا۔

Check Also

اسرائیل نے درمیانی شب غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

رات گئے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہی…