Home Uncategorized پاکستانی کھلاڑی سے تماشائی کی بدتمیزی
Uncategorized - مئی 13, 2024

پاکستانی کھلاڑی سے تماشائی کی بدتمیزی

ڈبلن میں پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کے دوران قومی کرکٹر شاہین آفریدی کو تماشائیوں کی جانب سے گالی گلوچ کی گئی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے تماشائی کی بدتمیزی کو نظر انداز کردیا جس کے بعد سیکیورٹی گارڈز تماشائی کو میدان سے باہر لے گئے۔

گزشتہ روز ڈبلن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی اور اس فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم کی سیریز میں واپسی ہوئی۔

 

گرین شرٹس نے 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں پورا کر لیا، فخر زمان نے 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 78 رنز بنائے، محمد رضوان نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز 3 کے پہلے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Check Also

املیے دنیا کے یونگسٹ اناٹومسٹ سے | 4 سال کی عمر میں 30 گولڈ میڈلز