Home صحت پنجاب میں اینٹی بائیوٹک ادویات روکنے کا فیصلہ
صحت - مئی 25, 2024

پنجاب میں اینٹی بائیوٹک ادویات روکنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت صوبے میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ادویات کا غیر ضروری استعمال روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اجلاس میں کہا کہ اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال سے لوگ مر رہے ہیں۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کے لیے ہیلتھ کمیشن اور ڈریپ سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔
.

خواجہ عمران نذیر نے اجلاس میں بتایا کہ میڈیکل سٹورز پر اینٹی بائیوٹک اور ادویات کی فروخت کو ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2019 میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے اندھا دھند استعمال کی وجہ سے 60 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔

Check Also

کیا ناشپاتی آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے؟

ناشپاتی موسم گرما کا پھل ہے جس کا ذائقہ میٹھا، کھٹا اور رس دار ہوتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا…