Home کھیل اولمپکس میں جانے کیلئے اُنگلی کٹوالی؟
کھیل - جولائی 30, 2024

اولمپکس میں جانے کیلئے اُنگلی کٹوالی؟

آسٹریلوی آئس ہاکی کھلاڑی میٹ ڈاسن نے پیرس میں ہونے والے 2024 کے اولمپک گیمز میں حصہ لینے کے لیے اپنی انگلی کا کچھ حصہ کاٹا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق میٹ ڈاسن کو پیرس میں اولمپک گیمز کے آغاز سے دو ہفتے قبل پرتھ میں ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کی انگلی میں شدید چوٹ لگی تھی۔

ڈاکٹروں نے ڈاؤسن کو بتایا کہ اس کی انگلی کو سرجری سے ٹھیک ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

تاہم، 30 سالہ ڈاسن نے تیسری بار اولمپک گیمز میں حصہ لینے کے لیے اپنی زخمی انگلی کی نوک کو کاٹنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلوی کھلاڑی کے اس فیصلے نے ساتھی اور کوچ دونوں کو حیران کر دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاسن نے کہا کہ وہ ڈریسنگ روم میں زخمی انگلی کو دیکھ کر بہت پریشان ہوئے اور محسوس کیا کہ ان کا دوبارہ اولمپکس میں حصہ لینے کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں فوری طور پر ایک پلاسٹک سرجن کے پاس گیا جس نے مجھے بتایا کہ آپریشن کے باوجود انگلی کو ٹھیک ہونے میں کافی وقت لگے گا لیکن اگر اسے کاٹ دیا جائے تو وہ دس دن میں دوبارہ میدان میں آ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ڈاسن کو شدید چوٹ آئی ہو: 2018 کے کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی اسٹک لگنے سے ان کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی تھی۔

تاہم اس نے ایونٹ میں حصہ لیا اور ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ہاکی ٹیم نے ہفتے کو پیرس اولمپکس میں ارجنٹائن کے خلاف 1-0 سے کامیابی حاصل کی تھی اور اس گیم کے لیے ڈاسن بھی اسکواڈ میں شامل تھے۔

Check Also

سٹیڈیم بنائیں گے تو بھارت سمیت تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، محسن نقوی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم بنتے ہی بھارت سمیت تمام…