Home سیاست الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے۔
سیاست - اگست 9, 2024

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے۔

 

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 29 ستمبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے، البتہ اسلام آباد میں کسی بھی نئے پروگرام کے اعلان پر پابندی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 16 سے 20 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، کاغذات کی تصدیق 22 سے 26 اگست تک ہوگی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں مقامی حکومت کی پانچ سالہ مدت فروری 2021 میں ختم ہو گئی تھی اور قانونی طور پر انتخابات تین ماہ بعد ہونے تھے۔

Check Also

فیض حمید اور پی ٹی آئی ایک ہی نام ہے

جنرل (ر) فیض حامد کی نظر بندی اور ان کے خلاف کورٹ مارشل پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واو…