Home جرم کراچی میں ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جرم - اگست 9, 2024

کراچی میں ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں کے ڈی اے پل کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا 40 سالہ شخص جس کی شناخت انیس کے نام سے ہوئی، بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے مطابق جاں بحق ہونے والا انیس پی ٹی آئی کا کارکن تھا اور انیس کے ساتھ حمزہ بھی زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں
کراچی میں داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے نوجوانوں کی نسل کشی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ زخمیوں کو نجی اسپتال لے جانا پڑا۔

Check Also

بینظیر انکمِ سپورٹ پروگرام کا مینیجر قتل

سیالکوٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے منیجر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس ک…