Home پاکستان کرونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس نہیں آیا، ہم ریڈ الرٹ پر ہیں
پاکستان - صحت - جنوری 5, 2024

کرونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس نہیں آیا، ہم ریڈ الرٹ پر ہیں

نگران وزیر صحت ندیم جان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے نگران وزیر صحت ندیم جان نے کہا کہ نئے کورونا کا کوئی کیس نہیں آیا ہے لیکن ہم ریڈ الرٹ پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 3 مرتبہ ایڈوائزری جاری کی ہے اور کوشش کررہے ہیں ٹیسٹنگ کا لیب سسٹم اضلاع میں بھی لائیں۔

ندیم جان کا کہنا تھا کہ عوام میں پھیلنے والی بیماری انفلوئنزا جیسی بیماری ہے۔

Check Also

کینسر کا خطرہ بڑھانے والی عادات

  اب اس کینسر کے پھیلاؤ کی ایک اہم وجہ دریافت ہوئی ہے: رات کو دیر سے کھانے کی عادت۔ م…