Home بین الاقوامی خلا میں سٹیلائٹ بھیجنے کا تجربہ فیل
بین الاقوامی - مئی 27, 2024

خلا میں سٹیلائٹ بھیجنے کا تجربہ فیل

شمالی کوریا کا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا تجربہ ناکام ہوگیا، شمالی کوریا نے بھی تجربہ ناکام ہونے کی تصدیق کردی۔

 

شمالی کوریا کا دعویٰ ہے کہ سیٹلائٹ لے جانے والا راکٹ لانچ کے پہلے مرحلے کے دوران پھٹ گیا۔ سیٹلائٹ لانچ ایندھن کے انجن کی خرابی کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی۔

جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے جاسوس سیٹلائٹ کے تجربے کی مذمت کی ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا سیٹلائٹ لانچ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔

جاپان نے شمالی کوریا کے ممکنہ تجربے کے بارے میں اپنے اوکی ناوا کے علاقے کے شہریوں کو ایک حفاظتی انتباہ بھی جاری کیا۔

شمالی کوریا نے پہلے کہا تھا کہ وہ 4 جون سے پہلے کسی بھی وقت سیٹلائٹ لانچ کر دے گا۔

Check Also

اسرائیل نے درمیانی شب غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

رات گئے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہی…