Home اینٹرٹینمنٹ مشہور بھارتی اداکار کے نام کا سِکّہ بکنے لگا؟
اینٹرٹینمنٹ - جولائی 26, 2024

مشہور بھارتی اداکار کے نام کا سِکّہ بکنے لگا؟

فرانس کے ایک میوزیم نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے نام کا سونے کا سکہ جاری کیا ہے۔

یہ سکہ پیرس میں میوزی گریون نے جاری کیا، میوزیم نے یہ سکہ شاہ رخ خان کی پرفارمنگ آرٹس کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں جاری کیا۔

بالی ووڈ کے کنگ خان پہلے ہندوستانی اداکار ہیں جنہیں گریون میوزیم نے سونے کا سکہ دیا ہے۔

تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شاہ رخ خان نے کوئی بین الاقوامی ایوارڈ جیتا ہو بلکہ اداکار اپنے پورے کیرئیر میں 200 سے زائد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

2011 میں شاہ رخ خان کو یونیسکو پیرامڈ کونس میری ایوارڈ سے نوازا گیا اور شاہ رخ خان یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی اداکار بنے۔

انہیں لوکارنو فلم فیسٹیول میں کیریئر اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے۔

Check Also

اپنے سابق شوہر کے بارے میں بری باتیں کرنا بند کریں: بشریٰ انصاری

  ایک تجربہ کار فلمی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ لوگوں کو اپنے سابق شوہر اقبال …