Home اینٹرٹینمنٹ بھارتی اداکارہ ایک خوفناک کار حادثے میں جاں بحق
اینٹرٹینمنٹ - مئی 13, 2024

بھارتی اداکارہ ایک خوفناک کار حادثے میں جاں بحق

تیلگو اداکارہ پاویترا جےرام بھارت میں ایک سڑک حادثے میں چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب اداکارہ اپنی فیملی کے ساتھ روڈ ٹرپ پر تھیں کہ آندھرا پردیش کے شہر محبوب نگر میں ان کی کار بے قابو ہو کر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہولناک حادثے میں اداکارہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جب کہ حادثے میں پاویترا کی بہن اپکشا، شوہر چندرکانت اور ڈرائیور سری کانت شدید زخمی ہوگئے۔

جہاں اداکار کی موت کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی ہے وہیں ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

اپنے سابق شوہر کے بارے میں بری باتیں کرنا بند کریں: بشریٰ انصاری

  ایک تجربہ کار فلمی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ لوگوں کو اپنے سابق شوہر اقبال …