Home بین الاقوامی گیمنگ زون میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک
بین الاقوامی - مئی 25, 2024

گیمنگ زون میں آتشزدگی سے متعدد افراد ہلاک

بھارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر راجکوٹ میں ہفتے کی شام گیمنگ زون میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات پولیس نے گیمنگ زون کے اندر ایک عارضی پلاٹ میں آگ لگنے پر ٹی آر پی گیمنگ زون کے اونل نتن جین سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپندر بھائی پٹیل نے متعلقہ حکام کو زخمیوں کے علاج کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور مرنے والے ہر فرد کے لیے 400,000 روپے کی ادائیگی کا اعلان بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق حکام نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے سینئر آئی پی ایس افسر سبھاش ترویدی کی قیادت میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

Check Also

اسرائیل نے درمیانی شب غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

رات گئے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہی…