Home اینٹرٹینمنٹ شاہ رخ خان ہسپتال داخل
اینٹرٹینمنٹ - مئی 22, 2024

شاہ رخ خان ہسپتال داخل

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی طبیعت گرمی کے باعث بگڑ گئی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو پانی کی کمی کے باعث احمد آباد کے کے ڈی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

تاہم شاہ رخ خان کو ابتدائی نگہداشت کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

شاہ رخ خان نے منگل کو احمد آباد میں آئی پی ایل کا میچ دیکھا۔ میچ ختم ہونے کے بعد وہ رات گئے ایک مقامی ہوٹل پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

شاہ رخ خان ایک سال میں 2500 کروڑ کمانے والے پہلے ہندوستانی اداکار تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صبح ان کی حالت خراب ہونے کے بعد شاہ رخ کو دوپہر ایک بجے کے قریب اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں فارغ کر دیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ فی الحال صحت مند ہیں اور انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد کا شمار بھارت کے گرم ترین شہروں میں ہوتا ہے، گزشتہ روز وہاں کا درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب تھا، محکمہ موسمیات نے شہر کے لیے ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔

Check Also

اپنے سابق شوہر کے بارے میں بری باتیں کرنا بند کریں: بشریٰ انصاری

  ایک تجربہ کار فلمی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ لوگوں کو اپنے سابق شوہر اقبال …