Home پاکستان دنیا کا سب سے گرم ترین شہر
پاکستان - مئی 23, 2024

دنیا کا سب سے گرم ترین شہر

محکمہ موسمیات کے مطابق جیکب آباد آج دنیا کا گرم ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 

ان دنوں ملک کے بیشتر شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ موہن جودڑو، دادا، سبی، لاڑکانہ، نواب شاہ، ٹھٹھہ، روہڑی، خیرپور، سکھر اور نور پور تال اور مٹھی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں موسم شدید گرم ہوگیا۔

بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرم ہوائیں چلنے سے شہریوں کی روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے پیٹ کی بیماریاں بھی بڑھ رہی ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق شہری پانی کا زیادہ استعمال کریں، ضرورت کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں اور کھانے پینے میں احتیاط برتیں۔

پنجاب کے شہر ملتان، سرگودھا، گوجرانوالہ، بہاولنگر، بھکر، کوٹ ادو اور رحیم یار خان بھی گرمی اور نمی کی لپیٹ میں ہیں۔

وزارت موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں اس ہفتے شدید گرمی جاری رہے گی، تاہم شمالی علاقوں میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…