Home جرم ڈکیتی مزاحمت پر گُلوکار قتل
جرم - مئی 27, 2024

ڈکیتی مزاحمت پر گُلوکار قتل

امریکی اداکار جانی ویکٹر کو ایک ملزم نے ڈکیتی کی مزاحمت کرنے پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

 

برطانوی ٹیلی ویژن کمپنی بی بی سی کے مطابق لاس اینجلس میں ڈاکوؤں نے اداکار کی گاڑی کا ایک حصہ چرانے کی کوشش کی اور جانی ویکٹر کو تین افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکار گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا لیکن بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہفتے کی صبح چل بسا۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں اداکار کی والدہ کا کہنا تھا کہ ویکٹر پارکنگ میں کھڑی اپنی کار کی طرف واپس آ رہے تھے جب انہوں نے نامعلوم افراد کو ان کی گاڑی سے کچھ چرانے کی کوشش کرتے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ جب ویکٹر نے مردوں سے پوچھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور انہیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی اور پھر فرار ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی اور پولیس ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔

غور طلب ہے کہ جانی ویکٹر نے 2013 میں این بی سی سیریز سائبیریا میں اداکاری کی تھی اور وہ مشہور سیریز ویسٹ ورلڈ میں بھی نظر آئے تھے۔

Check Also

کراچی میں ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ک…