Home بین الاقوامی سینئر افسر رشوت کے الزام میں گرفتار
بین الاقوامی - مئی 15, 2024

سینئر افسر رشوت کے الزام میں گرفتار

روسی وزارت دفاع کے ایک اور اعلیٰ اہلکار کو بھی رشوت لینے کے شبے میں گرفتار کیا گیا۔

وزارت دفاع کے مین پرسنل ڈائریکٹوریٹ کے گرفتار سربراہ لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنیتسوف پر 2021 سے 2023 کے درمیان 30 ملین روبل سے زیادہ کی رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاپے کے دوران ان کی جائیداد سے 100 ملین روبل، سونے کے سکے، مہنگی گھڑیاں اور دیگر لگژری اشیاء قبضے میں لے لی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کزنٹسوف کی گرفتاری کا تعلق نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کی گرفتاری سے نہیں ہے، جنہیں 15 سال تک قید کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل یوری کزنٹسوف ایک ماہ میں اس الزام کا سامنا کرنے والے دوسرے اعلیٰ عہدے دار بن گئے۔

Check Also

اسرائیل نے درمیانی شب غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

رات گئے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہی…