Home بین الاقوامی فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ کابینہ سمیت مستعفی
بین الاقوامی - فروری 27, 2024

فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ کابینہ سمیت مستعفی

فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ کابینہ سمیت مستعفی ہوگئے۔

عرب میڈیارپورٹس کےمطابق محمد اشتیہ نے اپنا استعفیٰ صدرمحمود عباس کو بھیج دیا،محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کا تشدد نہ روک سکا، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی استعفیٰ کی وجہ بنی۔

اُنہوں نےکہا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطین کو ایسی نئی سیاسی انتظامیہ چاہیے جو علاقے کی موجودہ حقیقت،قومی اتحاد کے مذاکرات کی فوری ضرورت کو مدنظر رکھے اور اس مقصد کے لیے پوری سرزمین فلسطین پر اتھارٹی کے اختیار میں توسیع کی ضرورت ہوگی۔

محمد اشتنیہ 14 اپریل 2019 کو فلسطین کے وزیر اعظم بنے تھے۔

Check Also

چینی صدر شی جن پنگ کا 5 سال بعد یورپ کا پہلا دورہ

چین کے صدر شی جن پنگ کا پانچ سال بعد یورپ کا پہلا دورہ ہے، اہلیہ کے ہمراہ فرانس پہنچنے پر …