Home صحت پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو سزائیں دینے کا اعلان
صحت - مئی 3, 2024

پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو سزائیں دینے کا اعلان

حیدرآباد میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم آج دوسرے روز بھی جاری ہے، اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کیا گیا ہے

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد طارق قریشی کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، دفعہ ایک کے تحت جرمانے عائد کرنے کے اختیارات دے دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے عوام سے گزارش کی ہے کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور بچوں کو ٹیموں سے پولیو سے بچاو کے قطرے پلوائیں۔

Check Also

کیا ناشپاتی آپ کو وزن کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے؟

ناشپاتی موسم گرما کا پھل ہے جس کا ذائقہ میٹھا، کھٹا اور رس دار ہوتا ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا…