Home اینٹرٹینمنٹ بھارتی اداکارہ کی جانب سے نقل اتارنے پر ماہرہ خان کا دلچسپ رد عمل
اینٹرٹینمنٹ - مئی 4, 2024

بھارتی اداکارہ کی جانب سے نقل اتارنے پر ماہرہ خان کا دلچسپ رد عمل

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے بھارتی اداکارہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر، اور کاسٹنگ ڈائریکٹر کی آواز کی نقل اٹھانے پر دلچسپ رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی کانٹینٹ کریئیٹر استھا اروڑا نے تین دن قبل اداکارہ ماہرہ خان کی آواز کی نقل اتارنے والی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ انہوں نے ماہرہ خان کی مختلف انٹرویوز اور فلموں کے ڈائلاگز کی نقل اتاری۔ ان کی ویڈیو میں بھی بھارتی اداکارہ نے ماہرہ خان کی طرز عمل کا مزاحیہ انداز بھی اختیار کیا۔ انہوں نے اپنے کیپشن میں بتایا کہ وہ ماہرہ خان کی مداح ہیں اور ان کی محبت میں ان کے انداز اور آواز کو کاپی کر رہے ہیں، اور سب سے درخواست کی کہ کوئی بھی ان کی بات کا برا نہ منائے۔ ان کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد پاکستانی اور بھارتی صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ماہرہ خان نے بھی ان کی ویڈیو پر تبصرہ کیا اور اپنی نقل اتارنے والی اداکارہ کی تعریف کی۔ انہوں نے اپنی نقل اتارنے کی ویڈیو کو دیکھ کر محظوظ ہونے کا اظہار کیا، اور استھا اروڑا کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں ذہین بھی قرار دیا۔

Check Also

اپنے سابق شوہر کے بارے میں بری باتیں کرنا بند کریں: بشریٰ انصاری

  ایک تجربہ کار فلمی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ لوگوں کو اپنے سابق شوہر اقبال …