Home پاکستان سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
پاکستان - مئی 10, 2024

سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر پنجاب کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر نے شرکت کی۔

سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ پیپلز پارٹی راولپنڈی یونٹ کے صدر بھی ہیں۔

سردار سلیم حیدر خان اوورسیز پاکستانیوں کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت برائے دفاع و دفاعی پیداوار بھی تھے۔

وہ 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…