Home بین الاقوامی تیسری مرتبہ صدر منتخب
بین الاقوامی - جولائی 29, 2024

تیسری مرتبہ صدر منتخب

وینزویلا میں صدر نکولس مادورو نے تیسری بار صدارتی انتخاب جیت لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا کے انتخابی ادارے کا کہنا ہے کہ 80 فیصد انتخابی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، صدر نکولس کو 51.20 فیصد اور ان کے مخالف کو 44.02 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

دوسری جانب وینزویلا کی مرکزی اپوزیشن نے کہا ہے کہ وہ انتخابی نتائج کو بڑے پیمانے پر ووٹروں کی فراڈ قرار دیتے ہوئے چیلنج کرے گی۔

وینزویلا میں صدر نکولس کی 11 سالہ حکمرانی کو ختم کرنے کے لیے اپوزیشن نے ایڈمنڈو گونزالیز کو واحد امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے۔

صدر نکلوس نے انتخابی نتائج کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتخابی کامیابی امن اور استحکام کی ایک اور فتح ہے۔

صدر نکولس نے ملک کے انتخابی نظام کی تعریف کی اور کہا کہ انتخابات انتہائی شفاف تھے، جب کہ اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے صریح فراڈ قرار دیا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے انتخابی نتائج پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو انتخابی نتائج پر شدید تشویش ہے، یہ نتائج وینزویلا کے عوام کی امیدوں کی عکاسی نہیں کرتے۔

تاہم، صدر نکولس کی حکومت کے قریبی اتحادی کیوبا نے انتخابی نتائج میں کہا کہ لوگوں نے کہا کہ انقلاب جیت گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، وینزویلا کی اپوزیشن نے ووٹوں کی گنتی کے دوران اپنے ووٹوں کی گنتی کی نگرانی کے لیے اپنے ہزاروں افراد کو پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کیا۔

تاہم، اپوزیشن امیدوار کے ایک اسپیکر نے کہا کہ ان کے لوگوں کو ملک کے کئی پولنگ اسٹیشنوں سے زبردستی بے دخل کیا گیا۔

Check Also

اسرائیل نے درمیانی شب غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد شہید ہوگئے۔

رات گئے اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں آٹھ فلسطینی شہی…