Home دلچسپ بیوی نے شوہر سے انوکھی وجہ پر طلاق کا مطالبہ کردیا
دلچسپ - مئی 15, 2024

بیوی نے شوہر سے انوکھی وجہ پر طلاق کا مطالبہ کردیا

چپس کھانے کا شوق رکھنے والی خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق مانگ لی کیونکہ وہ چپس نہیں لایا تھا۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں شوہر اپنی بیوی کی پسندیدہ چپس لانا بھول گیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ خاتون چپس کی عادی تھی اور وہ روزانہ اپنے شوہر سے 5 روپے مالیت کا چپس کا پیکٹ منگواتی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھگڑا اس وقت بڑھ گیا جب شوہر چپس کا پیکٹ لانا بھول گیا جس کے بعد بیوی نے شوہر سے بحث کی اور غصے میں اپنے والدین کے گھر چلی گئی اور پھر شوہر سے طلاق لینے پولیس اسٹیشن چلی گئی۔ ضروری

شوہر سے پیسے بٹورنے کے لیے خاتون نے اپنے ہی دو سالہ بیٹے کو اغوا کر کے ڈرامہ رچا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی اور جھگڑے کے باعث پولیس نے جوڑے کو شادی کی کونسلنگ کے لیے بھیج دیا۔

پولیس کے مطابق شوہر نے بیان دیا کہ وہ اپنی بیوی کی روزانہ چپس کھانے کی عادت سے پریشان تھا اور بیوی نے الزام لگایا کہ اس کے شوہر نے اسے مارا پیٹا جس کے بعد وہ شوہر کا گھر چھوڑ کر چلی گئی۔

پولیس کے مطابق بیوی کے الزام کے پیش نظر حقیقت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Check Also

آخر انگلش میں وقت بتاتے ہوئے فور او کلاک کیوں کہا جاتا ہے اور ’او‘ کا مطلب کیا ہے؟

وقت ایک پراسرار چیز ہے اور ہم اس کے بارے میں کافی نہیں جانتے ہیں۔ اس لیے ہر کوئی اس کے بار…