Home بریکنگ نیوز سینئر پارٹی رُکن حملے میں زخمی
بریکنگ نیوز - مئی 21, 2024

سینئر پارٹی رُکن حملے میں زخمی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن اسلام آباد میں نامعلوم حملہ آوروں کے حملے میں زخمی ہوگئے۔

رؤف حسن زیون سینٹر میں نجی ٹیلی ویژن کے دفتر سے نکل رہے تھے کہ باہر نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر حملہ کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق چار حملہ آور تھے جنہوں نے رؤف حسن کو کسی چیز سے مارا اور لوگوں کے جمع ہونے پر اسے پکڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

حملے میں پی ٹی آئی کے ترجمان کے چہرے پر چوٹیں آئیں۔

اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ رؤف حسن کو ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے قریب چاقو سے وار کیا گیا۔

پریس سروس کے نمائندے کے مطابق عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ خواجہ سراؤں نے رؤف حسن کو منہ پر مارا۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسا کرنے والے خواجہ سراؤں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Check Also

صوابی جلسے میں شرکت کے بعد کراچی جانے والی تحریک انصاف خواتین گروپ کی وین حادثے کا شکار ہوگئی۔

فیصل آباد: صوابی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین کو لے جانے والی وین کو حادثہ پیش آی…