Home کھیل کرکٹ کی تاریخ کا سب سے برا اپ سیٹ
کھیل - مئی 22, 2024

کرکٹ کی تاریخ کا سب سے برا اپ سیٹ

ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا کیونکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے بین الاقوامی میچ میں امریکہ نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

 

USA نے ICC T20 رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں شامل ٹیم کے خلاف پہلی جیت حاصل کی۔

ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے توحید نے 58 اننگز کھیل کر نمایاں کردار ادا کیا جبکہ محمد ریاض نے 31، سومیا سرکار نے 20، لٹن داس 14 اور شکیب الحسن نے 6 رنز بنائے۔

امریکہ نے 154 رنز کا ہدف تین گیندوں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

امریکہ کی جانب سے ہرمیت سنگھ نے 33 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جب کہ کورے اینڈرسن نے 34 اور اسٹیون ٹیلر نے 28 رنز بنائے۔

Check Also

سٹیڈیم بنائیں گے تو بھارت سمیت تمام ٹیمیں پاکستان آئیں گی، محسن نقوی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم بنتے ہی بھارت سمیت تمام…