Home جرم مجھ پر حملہ میرے خاوند نے کروایا مشہور ماڈل کا اہم بیان سامنے آگیا
جرم - مئی 25, 2024

مجھ پر حملہ میرے خاوند نے کروایا مشہور ماڈل کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی سابق ماڈل و اداکارہ زینب جمیل کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

ویڈیو بیان میں زینب جمیل نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ میرے شوہر نے کرایا کیونکہ میرا شوہر 2 ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا۔

لاہور: قاتلانہ حملے میں سابق اداکارہ و ماڈل سخت زخمی، نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

انہوں نےکہا کہ مجھے دھمکی آمیزپیغامات بھی دیے گئے تھے، میرے پاس ثبوت ہیں، پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہیں ہوں۔

زینب جمیل کا کہنا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور میری مدد کی جائے، آئی جی پنجاب نوٹس لیں اور میری تفتیش کو شفاف بنایا جائے۔

Check Also

کراچی میں ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ک…