Home پاکستان عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار
پاکستان - جنوری 8, 2024

عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار

ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقے پی پی 150 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

ایپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے عباد فاروق کی اپیل مسترد کردی۔

وکیل اعتراض کنندہ نے بتایا کہ عباد فاروق نے کاغذات نامزدگی میں اپنے نام پر گاڑی کو چھپایا۔

ایپلیٹ ٹریبونل نے کاغذات مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عباد فاروق کی اپیل مسترد کر دی۔

اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے قصور کے حلقے این اے 133 سے سردار ہارون احمد علی کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے۔

اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی قانون کے منافی مسترد کیے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…