Home پاکستان پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں، بات نہیں ہوسکتی، چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی
پاکستان - جنوری 13, 2024

پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں، بات نہیں ہوسکتی، چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی

پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے پی ٹی آئی قیادت کو کرپٹ قرار دیدیا۔

پی ٹی آئی نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ ٹیم میں سب کرپٹ ہیں میں ان سے بات نہیں کرسکتا، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کچھ نہیں کہنا چاہتا لیکن یہ سب کرپٹ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی سے سوال کیا گیا کہ کیا ان سے اتحاد یا ٹکٹ جاری کریں گے؟ اس پر اختر اقبال ڈار نے کہا کہ ان سے بات نہیں ہوسکتی، بیرسٹرگوہر جیسےکرپٹ اور دو نمبر لوگ پارٹی پر قابض ہیں۔

واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف نے قومی و صوبائی امیدواروں کوپاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹس جاری کیے ہیں۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…