Home پاکستان ایران سے کشیدگی،وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب
پاکستان - جنوری 18, 2024

ایران سے کشیدگی،وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب

اجلاس میں قومی سلامتی کے معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا

پاکستان اورایران کے درمیان تناؤ کی صورتحال پروفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر دو بجےطلب کرلیا گیا۔

ذرائع کےمطابق اجلاس میں قومی سلامتی کےمعاملےکا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلائے جانے کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم کی واپسی پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی تاریخ کا تعین کیا جائےگا، اجلاس میں اعلیٰ عسکری اورسول قیادت شرکت کرے گی،قومی سلامتی امور،پاک ایران کشیدہ تعلقات کےتناظر میں اہم فیصلےکیےجائیں گے۔

 

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…