Home پاکستان ن لیگ یا پی پی کیساتھ حکومت میں بیٹھے تو پارٹی نظریے کی نفی ہو جائیگی : علی محمد خان
پاکستان - فروری 16, 2024

ن لیگ یا پی پی کیساتھ حکومت میں بیٹھے تو پارٹی نظریے کی نفی ہو جائیگی : علی محمد خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ گفتگو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہونی چاہیے لیکن اتحاد کے لیے نہیں

حکو مت سازی کیلئے سیاسی جماعت سے اتحاد سے متعلق علی محمد خان  نے کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے ساتھ  حکومت میں بیٹھتی ہے تو پھر پارٹی نظریے کی نفی ہو جائے گی، بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں کہ ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنانی۔

پی پی سے رابطے پر انھوں نے کہا کہ باقاعدہ طور پر تو پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں ہوا، جماعتوں میں رابطہ کاری ہوتی ہے، ہو سکتا ہے کہ پیپلزپارٹی سے رابطہ ہوا بھی ہو لیکن میرے ساتھ نہیں ہوا،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں جماعت کا نظریہ ایک بار چلا جائے پھر نہیں آتا، ن لیگ اور  پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت بنانے کی میں بھی مخالفت کروں گا، ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا لیکن ان سے بات ہر مسئلے پر کر سکتے ہیں۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…