Home پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ : ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتار ی جاری
پاکستان - فروری 20, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ : ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے وارنٹ گرفتار ی جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکوٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او آرڈر کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران ڈی سی اسلام آباد کے وکیل نے استدعا کی کہ ڈی اسلام آباد نے فیملی سمیت عمرے پر جانا ہے ڈی سی کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، عدالت نے ڈی کی حاضری استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ورانٹ گرفتاری جاری کیے ۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ کہ ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن  جہاں بھی ملیں وہاں سے گرفتار کرکے پیش عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے اسلام آباد سمیت تمام صوبوں کے آئی جیز کو بھی حکم نامہ جاری کردیا۔

بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کے خلاف تھری ایم پی او آرڈر کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی درخواست پرسماعت ملتوی کردی ۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…