Home پاکستان پی ٹی آئی حمایت یافتہ کتنے اراکین اسمبلی پہنچے؟ تعداد سامنے آ گئ
پاکستان - فروری 23, 2024

پی ٹی آئی حمایت یافتہ کتنے اراکین اسمبلی پہنچے؟ تعداد سامنے آ گئ

عام انتخابات 2024 کے بعد پنجاب اسمبلی کے بلائے گئے پہلے اجلاس میں 313 نو منتخب ممبران نے حلف اٹھا لیا۔

 اجلاس دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جس کے بعد نماز جمعہ کے لئے اجلاس کو 45 منٹ کے لئے ملتوی کر دیا گیا اور وقفے کے بعد نو منتخب اراکین نے حلف اٹھایا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی جانب سے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق اجلاس آج صبح بجے ہونا تھا۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…