Home پاکستان پنجاب میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا
پاکستان - فروری 24, 2024

پنجاب میں اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

پنجاب حکومت کی تشکیل اور اسپیکر و ڈپٹی سپیکر کےانتخاب کے مرحلے آج سہہ پہر کوپنجاب اسمبلی میں اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کریں گے،اجلاس میں خفیہ رائے شماری سے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا

اسپیکر کیلئےمسلم لیگ ن کے ملک محمداحمد خان اور سنی اتحاد کونسل کےملک احمد بچھرمیں مقابلہ ہوگا،ڈپٹی اسپیکرکیلئےن لیگ کےظہیراقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض امیدوار ہونگے۔

عددی اعتبار سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا پلڑابھاری ہے،ملک محمد احمد خان اور ظہیراقبال چنڑکوایوان میں واضع برتری حاصل ہے،ن لیگ کوپیپلزپارٹی،ق لیگ اور آئی پی پی کے ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے۔،گزشتہ روز 320 ارکان اسمبلی نے حلف لیا 17 ارکان غیر حاضر رہے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…