Home پاکستان شاعر علی زریون اپنی فلم میں کونسا کردارنبھائیں گے؟
پاکستان - فروری 24, 2024

شاعر علی زریون اپنی فلم میں کونسا کردارنبھائیں گے؟

نوجوانوں کے شاعر علی زریون اپنی پہلی فلم “دغا باز دل” میں مرشد کے کردار میں نظر آئیں گے۔

ہدایتکار وجاہت رؤف کی فلم میں مہوش حیات اور علی رحمان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ رام کام کہانی پر مبنی فلم کا ٹیزر جار کردیا گیا ہے۔

جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں شاعر علی زریون نے کہا کہ ان کا کردار بہت دلچسپ ہے، ناظرین جب فلم دیکھیں گے تو ان کو ضرور پسند آۓ گا۔

علی نے کہا یہ ان کی پہلی فلم ہے سین ختم ہونے کے بعد ہدایتکار وجاہت رؤف نے کہا کہ “علی میاں آپ ون ٹیک ایکٹر ہیں” جو کہ کسی بھی اداکار کو سننا اچھا لگتا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مہوش حیات کے ساتھ ایک تصویر بھی شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر سخی حسن قبرستان میں سین ختم ہونے کے بعد لی گئی ہے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…