Home پاکستان کون ہو گا اسپیکر بلوچستان اسمبلی ؟ نام سامنے آ گئے
پاکستان - فروری 29, 2024

کون ہو گا اسپیکر بلوچستان اسمبلی ؟ نام سامنے آ گئے

(ن) لیگ نے عبد الخالق اچکزئی کو بلوچستان اسمبلی کا اسپیکر نامزد کردیا

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عبد الخالق اچکزئی کوبلوچستان اسمبلی کا اسپیکر نامزدکردیا۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کی نامزدگی کا فیصلہ نوازشریف اور شہبازشریف نے صوبے کی قیادت سے مشاورت کے بعدکیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب آج کیا جائے گا۔

آج سہ پہر 3 بجے صوبائی اسمبلی کے نومنتخب اراکین ایوان کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے۔

بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے۔

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے 65 اراکین کے ایوان میں سے گزشتہ روز 57 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تھا۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…