Home پاکستان بلوچستان کا وزیراعلی کون ہو گا؟ نام سامنے آ گیا
پاکستان - مارچ 1, 2024

بلوچستان کا وزیراعلی کون ہو گا؟ نام سامنے آ گیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے سرفراز بگٹی کا نام فائنل

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی مرکزی قیادت نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے لئے سرفراز بگٹی کا نام فائنل کر لیا۔

یاد رہے کہ سرفراز بگٹی نگران وفاقی حکومت میں بطور وزیر داخلہ فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں تاہم انہوں نے الیکشن 2024 سے قبل اپنے عہدے سے استعفے دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر عام انتخابات میں حصہ لیا تھا اور وہ بلوچستان اسمبلی کے لئے ممبر بھی منتخب ہوئے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے سرفراز بگٹی کا نام وزیراعلی بلوچستان کیلئے فائنل کردیا گیا اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر کی طرف سے آج پریس کانفرنس متوقع ہے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…