Home پاکستان صنم جاو ید کا مز ید 1 روزہ جسمانیر یمانڈ منظور
پاکستان - جنوری 1, 2024

صنم جاو ید کا مز ید 1 روزہ جسمانیر یمانڈ منظور

سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے عدالت سے کہا کہ صنم جاوید سے مزید تفتیش درکار ہے لہٰذا ملزمہ کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

صنم جاوید کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم عدالت نے پولیس کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔

واضح رہےکہ صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ہے۔

صنم جاوید نے لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 119 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جو مسترد کردیے گئے۔

Check Also

شادی کے دوسرے روز دلہن نقدی، زیورات اور کپڑے لے کر فرار ہو گئی۔

راولپنڈی: نیازی ٹاؤن میں شادی کے دوسرے روز دلہن پیسے، زیورات اور کپڑے لے کر بھاگ گئی۔ پولی…